کوئٹہ تا چمن پیسنجر ٹرین سروس منسوخ کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے چمن کے لیے پیسنجرٹرین سروس منسوخ کر دی گئی ۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لیے پیسنجر ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانگی منسوخ ہونے کے باعث چمن سے کوئٹہ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان کی قومی ایپکس کمیٹی کی بلوچستان میں نیا فوجی آپریشن کی منظوری کے بعد ایران ،افغانستان ،بحرہ عرب میں مسقط کے ساتھ سمندری باڈر، سندھ ،پنجاب اور خیبرپشتونخوا کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ۔

بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں اضافی نفری تعینات کرکے فوج کی سرچ آپریشن اوردیگرصوبوں کے ساتھ بارڈر پرپیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے۔

بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے بلوچستان سے دیگرصوبوں کو جانے اور آنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیاجارہاہے ۔

فورسز کی معاونت کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز بھی اسٹینڈ بائی رکھاگیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment