بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان بغاؤ اور ونگاٹک ایریا میں شاہراہ پر ناکہ بندی و چیکنگ دوران مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف سے معذرت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بارکھان کے علاقے بغاؤ کے روڈ پر چند بلوچ دشمن عناصر کے سفر کی اطلاع تنظیم کے انٹیلی جنس ونگ کو ملی تھی جس پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ونگاٹک کے مقام شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ناکہ بندی اور تلاشی کا یہ عمل آج 25 نومبر 2024 کو دن کے تین بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ اپنی بلوچ دشمنی چھوڑ دیں ورنہ مقبوضہ بلوچستان میں وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے عناصر اپنے گھروں ، دفاتر اور حالت سفر میں محفوظ نہیں ہیں بلوچ سرمچار کسی بھی وقت کسی بھی جگہ انھیں نشانہ بناکر ان کے جرائم کی سزا انھیں دے سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس ناکہ بندی کی وجہ سے جن مسافروں کو تکلیف پہنچی ہے ان سے معذرت کرتی ہے۔