بلوچستان کے علاقے پنجگور میں لاپتہ زاہد حسین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
چتکان کے رہائشی زاہد حسین ولد خالد حسین جو ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے بازیاب ہوکر گھر لوٹ گئے۔
واضع رہے کہ زاہد حسین ایک نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈ تھے جنہیں بقول فیملی کے 9 مئی کو چھ بجے کے بعد بنک سے چھٹی کرکے گھر پہنچے تھے کہ اسی دوران سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے گھر میں گھس کر انہیں زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
زاہد حسین کی بازیابی پر لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
لاپتہ زاہد حسین کی بازیابی کی کوشش کرنے والوں کا لواحقین نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔