بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں خان کوٹ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے بشیر احمد پلال کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زاہد حسین ولد حاجی خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پنجگور کے علاقے چتکان کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص بینک میں ملازم ہے گزشتہ جمعرات کو جیسے ہی ڈیوٹی سے گھر پہنچا تو فوج نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔