پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم بہادر بشیرکی گرفتاری ظاہر کر کے گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پسنی کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر کو 23 جون کو پسنی سے لاپتہ کر دیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ بہادر بشیر کی گمشدگی کیخلاف لواحقین کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا تھا ۔

مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی کے زیروپوائنٹ سے دھرنا دیکرکیا گیا تھا۔

گذشتہ روزانتظامیہ و لاپتہ طالب علم کے لواحقین مابین ایک مذاکرات ہوئے تھے اور سرکار کو ایک ہفتے کی مہلت دیکر دھرنا کو موخر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی فورسز نے دھرنا مظاہرین پر دھاوا بولا اور خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی روڈ کھول کر اپنی گاڑیاں نکال لیں ۔

اس دوران فورسز نے لاپتہ بہادر بشیر کے چھوٹے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کا موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment