آئینی ترامیم مارشل لاء دور کی ایل ایف او اور پی سی او سے زیادہ خطرناک ہے، بلوچستان بار

0
36

بلو چستان بار کو نسل کے جاری ایک بیا ن میںکہا گہا ہے کہ بزور جبر ممبر ان پار لیمنٹ کی گرفتاری ان کی فیملی بچوں کو اغوا کر نے اور ففرد واحد چیف جسٹس آ ف پا کستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لئے آئینی عد الت بنا نے سپر یم کورٹ جو ڈیشر ی کے اختیار ات میں کمی کر نے اور من پسند فیصلے حاصل کر نے بزور طاقت آئین میں تر امیم کر کے سو یلین کی فوجی عدالت کے ٹر ائل سمیت جو ڈیشل کمیشن کے سا خت کو خر ا ب کر نے اور جو ڈ یشر ی میں من پسند ججز کو تعینا ت کر نے من پسند فیصلے حاصل کر نے کے لئے ہائیکو رٹ کے ججز کو ایک صو بے سے دوسرے صو بے میں ٹر ا نسفر کر نے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے دنیا تار یخ میں بد تر ین آئینی ترمیم قر ا ر دیتے ہو ئے مستر د کر دیا ۔

بیا ن میں کہا کہ مو جود ہ آئینی تر امیم ما ضی کے مار شل لا ء دور میں کمی جا نے والی ایل ایف او ، پی سی او سے بھی خطر نا ک قرار دیا اور آزاد عد لیہ پر قد غن لگا دیا ۔ بیا ن میں کہا کہ مو جو دہ آئینی تر امیم میں سیا سی و جمہوری پارٹیوں کے کر دار حما یت بھی قابل افسو س ہے ۔

بیا ن میں کہا کہ دنیا بھر میں آئینی اقد ا مات ترا میم سے قبل پار لیمنٹ کے اندر اور با ہر بحث و مبا حثہ کیا جاتا ہے ملک کے مفاد اور عوا می مفا دات کو مد نظر ر کھ کر آئین میں ترا میم کی جاتی ہیں بد قسمتی سے حا لیہ الیکشن میں ، مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت تما م سیا سی پارٹیوں نے اس الیکشن کو تاریخ کا دھا ند لی شد ہ الیکشن قرار دیا جیتے ہو ئے امید واروں کی جگہ پر فار م 47والوں کو کا میاب قرار دیا ان پارٹیوں نے خفیہ اداروں کے اوپر اربوں روپے لینے کا الز ا م لگا یا آج ان ممبر ا ن سے آئین میں ترامیم کر ر ہے ہیں ۔

بیا ن میں کہا گیا کہ مو جو دہ چیف جسٹس آ ف پا کستان اپنی ریٹا ئر منٹ کے قر یب اپنے ذا تی فائد ئے کے لئے سپر یم کورٹ جیسے ادارے کو تبا ہی کے طر ف لے جار ہے ہیں تاریخ اس کو ایک بد تر ین چیف جسٹس کے نام سے یا د رکھے گی ۔

بیا ن میں کہا گیا کہ بلو چستان با ر کو نسل ملک بھر کی و کلا ء تنظیمو ں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے اور ملک گیر احتجا ج کر یں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here