بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر اور کوئٹہ میںپاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر اور کوئٹہ میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران، قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے آلہ کاروں و مخبروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ جن کے نتیجے میں ایک آلہ کار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے اتوار کی شب گوادر شہر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ دشمن آلہ کار بیکری دکاندار کی شکل میں دشمن فوج کیلئے مخبری کررہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کاروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں قابض فوج کے ایک مخبر و آلہ کار خالد حسین ولد غلام سرور سکنہ اوستہ محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارندے پر بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نظر رکھے ہوئے تھی، جو کوئٹہ سمیت قلات میں قابض فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا جبکہ گذشتہ کیچی بیگ میں بھیس بدل کر دشمن فوج کیلئے معلومات اکھٹا کرنے کا ٹاسک سرانجام دے رہا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔