بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسزپر حملے بعددارلحکومت کوئٹہ میں بھی فورسز پر حملہ ہوا۔
رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مِل سکول کے قریب قائم ایف سی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سریاب روڈ پر واقع مل سکول سے توڑا آگے سعادت ہوٹل کے قریب قائم ایک ایف سی چوکی پر ہوا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی میں موجود ایف سی اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے منگچر میں گذشتہ رات پا فورسز پر حملوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ فورسز پر مسلح افراد کا حملہ ، فائرنگ و دھماکوں کا سلسلہ رات گئے جاری جارہا۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے اسکلکو کے مقام پر بیک وقت فورسز کے پوسٹس کو حملے میں نشانہ بنایا اور ان پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
آج صبح مذکورہ مقام کی جانب ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔ حکام نے گذشتہ رات سے تاحال حملے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں۔