بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے منگچر میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا ہے جہاں سے 3 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد فورسز کی جانب سے شدید اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔
حملے میں نقصانات کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔