ضلع کیچ میں  پاکستانی فورسزہاتھوں 4افراد لاپتہ،لواحقین کا دھرنا

0
24

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص سمیت 4 افراد کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت پراک ولد کمال، مجاہد ولد تاج محمد ،شیھک ولد جلیل اوردودا ولد لعل بخش کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ان میں سے ایک ضعیف العمر شخص ہیں جنہیں گذشتہ رات دشت کے درچکو سے فورسز نے چھاپہ مارکر مجاہد کے ساتھ حراست میں لیا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والے شیھک کو فورسز نے کل شب تحصیل تمپ کے علاقے کسانو سے حراست میں لیا ہے۔

اسی طرح تربت سے فورسز نے دودانامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے دودا کی جبری گمشدگی کے خلاف آج تربت شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام کو تربت کے علاقے میری سے دو گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فورسز نے 15 دسمبر 2023 کو دودا کے بھائی بجار کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا اس وقت دودا گھر میں موجود نہیں تھا تو فورسز نے کہا کہ دودا کو پیشی کے لئے لائیں تب دونوں کو چھوڑ دیں گے۔ بعدازاں دودا کو پیش کیا تفتیش کے دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق دودا کی دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here