بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2غیر مقامی افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ سری کہن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2غیر مقامی افراد کوہلاک کردیے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد شاہد ولد محمد صدیق اور محمد نعیم ولد محمد حنیف کے ناموں سے ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دونوں مزدوری کی غرض سے وہاں تھے۔