پنجگور سے لاپتہ نوجوان کی لاش واشک سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگورکے شہری کی لاش ڈسٹرکٹ واشک کے علاقے پلنتاک سے برآمد ہوئی ہے ۔

چند روز قبل ارسلان ولد اسلام نامی نوجوان کے فیملی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا تھا کہ ارسلال ولد اسلام کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں اوراس کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ارسلال ولد اسلام سکنہ وشبود پنجگور کی لاش ڈسٹرکٹ واشک کے علاقے پلنتاک سے برآمد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ارسلان ولد اسلام منگل کے روز پنجگور وشبود سے اٹھائے گئے تھے، وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچنگ کرتے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment