بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کا 23 اپریل کو اسمبلی سامنے دھرنے کا اعلان

0
126

بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ وملازمین نے مطالبات کی عدم منظوری پر 23 اپریل کو اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیاہے ۔

اس سلسلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہ اور پنشنز کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہائوس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کل بروزِ منگل 23 اپریل 2024 کو دن 12:30 بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس بلوچستان صوبائی اسمبلی کی طرف جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ میں تمام ساتھی اکٹھے ھونگے اور وہاں سے بلوچستان اسمبلی کی طرف احتجاجی جلوس روانہ ہوگا اور دھرنا و جلسہ میں تبدیل ھوگا ۔

بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلباءتنظیموں، وکلاءبرادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here