کوئٹہ : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کا احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہر کیا ۔

منگل کو جامعہ بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ بلو چستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہر ے کی شکل اختیار کر گئی ۔

اس موقع پرمظاہرین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے خلاف45 دن سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے جو وعدے کئے گئے ان پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ملازمین کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جامعہ کے ملازمین کی عید بھی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے گزر گئی۔

Share This Article
Leave a Comment