بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور دشت میں فائرنگ و بجلی کرنٹ لگنے کے دو واقعات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کو ہلاک کردیا جس کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب کوئٹہ سے متصل علاقے دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔