نوشکی و مستونگ میں پاکستانی فورسز پر حملے

0
4

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور مستونگ میں پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔

نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں گذشتہ روز مغرب کے وقت 6 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیںجس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قاضی آباد کی طرف مغرب کے وقت متواتر چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع بتاتے کہ مذکورہ علاقے میں خفیہ اداروں کے دفاتر ہیں ممکنہ طور پر انھی دفاتر کونشانہ بنایا گیا ہو۔

دھماکوں کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے ناکہ بندی کر کے تلاشی شروع کی گئی۔

تاہم ضلعی انتظامیہ نے دھماکوں کی نوعیت اور ہدف کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔

فورسز کی طرف سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب مستونگ میں پرانا بکری منڈی کے قریب موٹروے پولیس آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دستی بم آفس کے احاطے میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here