آواران میں 2 خواتین سمیت 3 افراد پُراسرار طور پرلاپتہ

0
1

بلوچستان کے شورش زدہ ضلع آواران میں 2 خواتین سمیت 3 افراد پُراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت امجد ولد محمد نور، زیبا بنت نذر اور سمیدہ بنت پیربخش کے نام سے ہوگئی ہے۔

تینوں آواران کے علاقے زیارت ڈن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

آواران: دو خواتین سمیت تین افراد لاپتہ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے اغواہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت امجد ولد محمد نور، زیبا ولد نذر اور سمیدہ ولد پیربخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آواران کے علاقے زیارت ڈن کے رہائشی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین دن قبل اپنے مویشیوں کیلئے چارہ اکھٹا کر کیلئےوہ قریبی پہاڑوں پر گئے جو اب تک واپس نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ انہیں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل تلاش کر رہے ہیں لیکن ان کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

مقامی افراد دعویٰ کر رہے ہیں کہ تینوں کولاپتہ ہونے سے قبل زرانگول میں پاکستانی فورسز کی چوکی کے قریب دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے ان کا کوئی خبر نہیں ہے۔

تین دنوں کی مسلسل تلاش کے بعد علاقہ مکین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ انہیں فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ 5 دنوں سے آواران کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت جاری ہے۔ دو روز قبل فورسز نے چیدگی اور پنیامو کے علاقوں میں مقامی لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ فورسز آواران میں اس سے قبل بھی دو بار خواتین کو اغوا کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here