بلوچستان میں 78 غیر حاضر ٹیچرز معطل ،44 کو برخاست کرنیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں مسلسل غیر حاضراساتذہ کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

کہا جارہا ہے کہ مجموعی طورپر غیرحاضر15سو66اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں۔

محکمہ تعلیم حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیرحاضر869اساتذہ کوشوکاز نوٹسز ،، 377غیرحاضری اساتذہ کوجواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

مختلف اضلاع کے 78مسلسل غیرحاضراساتذہ کو معطل کردیا گیا جبکہ مسلسل غیرحاضر44اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست اور 166اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث تنخواہیں کاٹنے کے ساتھ23غیرحاضراساتذہ کو وراننگ لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ تمام غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات کے روشنی میں کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment