یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن سے قبل ڈس انفارمیشن مخالف معاہدے پر دستخط

0
25

یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں نے غلط معلومات پھیلانے اور ڈیپ فیکس کے استعمال سے باز رہنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

یورپی پارلیمانی انتخابات کا انعقاد جون میں ہوگا۔

یورپی یونین کے اہم سیاسی اتحادوں نے جون میں یورپی پارلیمانی انتخابات سے قبل غلط معلومات یا ڈیپ فیکس نہ پھیلانے کے ایک معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔

یورپی کمیشن کی نائب صدر ویراجورووا نے برسلز میں اس سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہا، انتخابات نظریات اور رائے کا مقابلہ ہونا چاہیے، نہ کہ ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کے طریقوں کا۔‘‘

دستخط کرنے والوں نے عہد کیا کہ وہ جھوٹا، من گھڑت، چوری شدہ ڈیٹا یا کسی بھی قسم کی آڈیو، ویڈیو،یا تصاویر جو فریب پر مبنی ہو کے استعمال سے اجتناب برتیں گے ۔

کئی سالوں سے یورپی یونین میں غلط معلومات کے حوالے سے تشویش اور غیر یقینی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر جب سے روس کے ساتھ یورپی اتحاد کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اُس نے ہدف بنا کر غلط معلومات اور پروپیگنڈا کے ذریعے مغرب میں انتخابات کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ تخلیقی مصنوعی ذہانت اے آئی کی تیز رفتار ترقی،جو تیزی سے قائل کرنے والی جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتی ہے ، نے ان خدشات کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دستخط کنندگان پارلیمنٹ کے سات میں سے چھ بڑے اتحادوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جن میں دو قدامت پسند گروپس ، سوشل ڈیموکریٹس، لبرلز، گرینز اور بنیاد پرست بائیں بازو کا اتحاد شامل ہے۔

دستخط کنندگان نے الیکشن مہم کے دوران ٹیکنالوجیز، بشمول مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے تحت وہ جعلی اکاؤنٹس‘‘ استعمال نہیں کرسکتے اورنہ ہی ووٹر کی رائے بدلنے کے لیے خودکار بوٹس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس عہد میں اے ائی سے تیار کردہ مواد کو اس صورت میں استعمال کرنے کی اجازت ہے جب اس پر واٹر مارک لگا ہوا ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here