اسرائیل غزہ میں مزید حالات خراب کرنے سے باز رہے، یورپی یونین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بوریل کے بیان میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے اور شہریوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

یورپی یونین نے اسرائیل سے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ یہ آپریشن انسانی امدادی کارروائیوں میں خلل ڈال رہا ہے اور مزید بے گھری، قحط اور انسانی مصائب کو جنم دے رہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بوریل کے بیان میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے اور شہریوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

بوریل نے کہا، "یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ غزہ میں پہلے سے موجود سنگین انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے سے باز رہے اور رفح راہدری کو دوبارہ کھولے۔

انہوں نے کہا” "اگر اسرائیل رفح میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھتا ہے، تو اس کا نتیجہ ناگزیر طور پر اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات پر بہت زیادہ دباؤ ہو گا۔”

بوریل نے حماس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں قید تمام یرغمالوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

Share This Article
Leave a Comment