بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ روز سیندک پروجیکٹ کے ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی خاران کراچی روڈ پر سیندک سے قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔
حملے میں ایک کلینر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ واقع گزشتہ روز شام کے وقت خاران گروک روڈ، کنری کراس سے آگے پرانے لیویز چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔
حملے کے بعد لیویز نے ہلاک ہونے والے ڈرائیور کو خضدار روانہ کیا جبکہ گاڑی تاحال گروک میں کھڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور دیگر جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ ٹرکیں سیندک پروجیکٹ سے قیمتی پتھر بلوچستان سے باہر لے جارہے تھے۔