ہندوبچی کے اغواکیخلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی ومظاہرہ

0
42

سندھ کے ضلع سکھر سے اغوا ہونےوالی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری اور تاجروں نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی ۔

معصوم پریا کماری کی بازیابی کیلئے ریلی میں سول سوساٹی شہری سیاسی سماجی رہنماں اقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کی قیادت ہندو پنچائیت کے سینئر رہنما مکھی مانک لعل اور سیٹھ تارا چند نے کی ریلی میں انجمن تاجران کے صدر کامریڈ تاج بلوچ،جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری و انجمن تاجران کے سیکریٹری لیاقت علی چکھڑا ،ہولسیل کے صدر میرجان مینگل،مولانا نواب الدین ڈومکی ،خان جان بنگلزئی ،ہرپالداس نے شرکت کی۔

ریلی کےشرکا نے ہاتھوں میں پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے اور پریا کماری کی بازیابی کیلے بلندوبانگ نعرے فضا میں بلند کئے گئے۔

اس موقع پر ریلی کےشرکا مکھی مانک لعل،تارا چند،میر جان مینگل،تاج بلوچ نےخطاب کرتے ہوے کہاکہ اتنا زیادہ عرصہ گزرگیا ہے لیکن پریا کماری کو سندھ حکومت بازیاب نہ کراسکی جوکہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے ۔معصوم بچیوں کا اغواہ روز کا معمول بن چکا ہے اب سندھ حکومت میں اقلیتوں کا رہنا مشکل ہوگیا ہے کو بھی سندھ میں محفوظ نہیں بدامنی لوٹ مارچھینا جھپٹی قتل و غارت عام ہوچکا ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی معصوم لوگوں کے قتل کے خون سے رنگین ہو چکی ہے جوکہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مظاہرین نے پاکستان وزیراعظم شہبازشریف سندھ کےوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدازجلد معصوم پریا کماری کو بازیاب کرایں اور اقلیتی برادری کو انصاف دیا جائے بصورت دیگر ملک گیرسخت احتجاج کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here