شام میں اسرائیل کی فضائی کارروائی، فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک

0
104

اسرائیل نے شام کے شہر حلب میں جمعے کی علی الصباح فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دو مختلف سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کارروائی میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

شام کی وزارتِ دفاع نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں متعدد شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت نے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتیں آیا اسرائیل کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں یا یہ ہلاکتیں لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔

شامی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب لگ بھگ پونے دو بجے حلب کے نواحی علاقے میں حملے کیے جب کہ اس کارروائی کے جواب میں حلب کے نواحی علاقے سے ڈرون حملے بھی ہوئے جو دہشت گرد تنظیموںکی جانب کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور پبلک و پرائیوٹ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

‘رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے فوری طور پر حلب میں فضائی کارروائی پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here