پنجگور وکوئٹہ میں مختلف حادثات وواقعات سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور کوئٹہ میں فائرنگ ، ڈکیتی وروڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے لطیف ولد جلیل، امان اللہ ولد حسین ہلاک جبکہ آصف ولد المراد زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کلیم اللہ بڑیچ نامی شخص کوقتل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میںتیز رفتار موٹر سائیکل دیوار میں ٹکرانے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

نواں کلی بائی پاس کلی ناصران پر تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار میں ٹکرانے سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment