بلوچستان کے ڈھاڈر کے علاقے مٹھڑی کے قریب بالا ناڑی مہیرانڑی بھٹ بزرگ کے مقام پر بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک درجن سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
دھماکے میں کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ زد میں آکر نور شاہ نامی مقامی مالدار کی ایک درجن سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب شدہ تھا خوش قسمتی سے انسانی جانوں کا نقصان نہیں ہوا بلکہ بکریوں کے ریوڑ دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی اور شدید دھماکے کے نتیجے میں بکریا ں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔