چمن دھرنا ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے منتقل

0
70

بلوچستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی شہر چمن میں پاسپورٹ رجیم کیخلاف آل پارٹیز لغڑی اتحاد کا دھرنا 117 دنوں سے جاری ہے۔

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پرلت کی جانب سے سومار کی شب 4 بجے ایف سی ہیڈکواٹر کے سامنے 4 کنٹینرز رکھ دیے جس سے ایف سی کے داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے۔

صبح ہزاروں افراد ایف سی قلعہ کے سامنے پہنچ کر دھرنادیا۔

تاہم ایف سی کی جانب سے تاحال کوئی مزاحمت سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ کنٹینرز رکھنے کا اعلان کچھ روز قبل پرلت ترجمان صادق اچکزئی نے کہا تھا جس میں ایف سی قلعہ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھے جانے تھے اب جوکہ صرف ایف سی قلعہ کے سامنے رکھ دیئے گیے ہیں ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یہ راستہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک بند رہیگا ۔

دوسری جانب عام انتخابات میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اور چمن کو حکومت نے حساس سٹیشن قرار دیا ہے۔

انتخابات میں ایف سی کی بھاری بھی تعینات کی گئی تھی جوکہ راستہ بند ہونے سے سخت دشواری پیش آسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here