پسنی میں ایک اور ریموٹ کنٹرول بم برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصل پسنی میں آج ایک اور ریموٹ کنٹرول بم برآمدہواہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پسنی میں ایک اورریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار وارڈ نمبر3 کی چاردیواری کے قریب برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پسنی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے باہر ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہواتھا۔

جسے ناکارہ بنانے کیلئے گوادر سے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیاتھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور کی چاردیواری کے قریب چھپایا گیاتھا۔

پسنی میں ریموٹ کنٹرول بموں کی برآمدگی کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں فورسز ،انتخابی امیدوار ودفاتر پر لگاتار حملوں کے پیش نظر ریاست انتخانی امیدوار وعوام کے دلوں میں خوف مٹانے اورعوام میں فورسز کی گرتی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے اس طرح کے ڈرامے رچھا رہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment