بلوچستان کے علاقے دکی سے 2 مغوی کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک اورحادثے میں ایک کانکن بھی ہلاک ہوگیا ۔
دونوں کان کنوں کو قدرتی ایریے سے دو دن قبل مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لےتھے۔
ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل کے مطابق لاشوں کی شناخت بہاوالدین ولد جان محمد ترین ساکن ہزار شہر اورشفیق الرحمان ولد صوبہ خان شادوزئی ساکن خالہ شہر کے نام سے ہوگئی ہے ۔اور لاشیں برآمد ہونے والے کان کن اغوا نہیں ہوئے تھے ۔
ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق دونوں کانکنوں کی لاشیں بند ہالج سے ملی ہیں ۔
ایک کانکن کی لاش 6سو فٹ جبکہ دوسرے کی لاش 3سو فٹ گہرائی سے ملی ہے ۔
مزدوروں میں سے ایک مزدور کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔
ہالج گیس کی وجہ سے ایک دن قبل بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ہلاک کانکن کی شناخت ہیبت خان ولد موسی جان کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔
لاشیں سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔