تونسہ میں پُرامن ریلی کے کئی منتظمین و شرکاکوریاست نے اغوا کیا،ایچ آر سی پی

0
104

پاکستان انسانی حقوق کے کمیشن نے تونسہ شریف سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد دھرنے کی حمایت میں ریلی کے شرکاء کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی کو یہ جان کر شدید تشویش ہے کہ حکام نے تونسہ شریف میں ایک پُرامن ریلی کے کئی منتظمین اور شرکاء کو اُن کے گھروں سے اغوا کر لیا جن میں بی این پی کے رہنماء ذوالفقار بلوچ اور کارکنان رسول بخش اور اسلم بزدار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا درحقیقت جبری گمشدگیوں کے خلاف حالیہ بلوچ احتجاج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلنے والی ریلی کو پولیس کے عتاب کا نشانہ بن جانا ظاہر کرتا ہے کہ پُرامن اجتماع کو کچلنے کی کھلے عام کوششیں جاری ہیں۔

ایچ آر سی پی ریلی کے منتظمین اور شرکاء کے اغواء کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور ریاست کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو بزور طاقت یا ماورائے عدالت ہتھکنڈوں سے دبانے سے باز رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here