پنوعاقل میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے پنوعاقل میں  پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں  ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سکھرپولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے رات گئے سندھ کے شہر پنوعاقل کے علاقے گدپور کے کچے میں امن و امان کیلئے قائم کی گئی پولیس چوکی پر جدید اسلحہ سے حملہ کیا جس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے تعاقب میں پہنچ گئی تاہم ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔

حملے میں ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment