لاپتا افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی گئی

0
80

پاکستان کی مرکزی حکومت نے لاپتا افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے۔

سال 2011 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا گیا تھا اور ماضی میں لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں 6 ماہ سے 3 سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔

لاپتا افراد کمیشن تین افراد پر مشتمل ہیں جن میں کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ہیں جب ممبران میں جسٹس (ر) ضیاء پرویز اور سابق آئی جی شریف ورک شامل ہیں۔

لاپتہ افراد لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں اس کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

جبکہ گذشتہ روز اس ڈمی کمیشن کے اسٹاف کے تنخواہ و مراعات اور کارکردگی کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ اور دیگر 3 ارکان ماہانہ 29 لاکھ 64ہزار 52 روپے تنخواہ لیتے ہیں۔

مذکورہ کمیشن محض جبری گمشدگیوں کے کیسز پر دنیا کو گمراہ کرتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here