بلوچستان کے ضلع خضدارکے ٹیچنگ اسپتال میں گذشتہ شب 3 افراد کی لاشیں لائی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس (سی ٹی ڈی) نے ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے ۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ مستونگ میں سی ٹی ڈی نے ایک آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے مشتبہ افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔
سرکاری حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت آفتاب عرف شاہ میر ولد جمیل احمد سمالانی سکنہ کلی گوہر آباد کوئٹہ، حمزہ عرف پھلین ولد محمدابراہیم شاہوانی سکنہ واشک اورعبداللہ عرف حاشر ولد عرض محمد زہری سکنہ لوٹانی زہری کے نام سے کی گئی ہے ۔
واضع رہے کہ ماضی میں سی ڈی ٹی کے جعلی مقابلو ں میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر کی گئی ہے ۔