بلوچستان کے علاقے خضدارمیں ٹیچنگ اسپتال میں 3 افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق خضدار کے ٹیچنگ اسپتال میں تین افراد کی لاشیں لائی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی موقف نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
گزشتہ شب ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ملک زئی میں سانپ ڈسنے سے 17سالہ محمد رضا ولد شیر خان نامی نوجوان ہلاک ہو گیاجسے فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مریض کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ادویات کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔
تاہم ہسپتال حکام نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔