پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی سے فورسز ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان لاپتہ ہوگیا جبکہ خضدار سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے سمیر ولد نعمت نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
واضع رہے کہ گذشتہ شام گوادر سے بھی ایک نوجوان کو فورسز نے لاپتہ کیا تھا جس کی شناخت میران ولد حسین کے نام سے ہوگئی تھی ۔
میران اور سمیردونوں کزن بتائے جاتے ہیں اور ان کا تعلق تربت کے پیدارک کے علاقے سے ہے ۔
دوسری جانب سے خضدار سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔
لاش کی شناخت اعجاز بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
اعجاز بلوچ کو 24 اگست 2023 کو پاکستانی سیکورٹی اداروں نے منگچر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔ آج ان کی لاش خضدار سے برآمد ہوئی ہے ۔
واضع رہے کہ اعجاز بلوچ اور ایک دوسرے شخص کو گذشتہ روز خضدار میں سی ٹی ڈی کے ایک جعلی کارروائی میں ہلاک کیا گیا تھا ۔