جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے جاری احتجاجی کیمپ کو 6031 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز منگل 6031 دن مکمل ہو گئے۔

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے جبری گمشدگیوں کے مکمل خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے سنگین انسانی حقوق کا بحران ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کریں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

وی بی ایم پی کے نمائندوں نے کہا کہ احتجاجی کیمپ کا طویل عرصے تک جاری رہنا اس بات کی علامت ہے کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تاحال حل طلب ہے، اور جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی عمل میں نہیں آتی، احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article