بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے ٹاون چیئرمین کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
بم حملے سے کسی قسم کی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ٹاون چیئرمین کے دفتر پر نا معلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ۔
پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے حملے کے بعددفتر کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔