بلوچستان کے علاقے خضدار اور متحدہ عرب امارات سے 2 نعشیں برآمدہوئی ہیں۔
خضدار سے برآمد ہونے والا نعش زیدی کے علاقے سے برآمد ہواہے جو مسخ شدہ حالت میں ہے۔
نعش کی نشاندہی علاقہ مکینوں نے کی جسے پولیس نے خضدار منتقل کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نعش گذشتہ شام برآمد ہواہے جو ناقابل شناخت ہے ۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی اسی ایریا سے لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔
دوسری جانب پیر کے روز مسقط اور دبئی کے درمیان پہاڑوں میں دبئی پولیس کو ایک پرانی لاش ملی تھی۔
شناختی کارڈ اور ہڈیوں کے ڈی این اے سے لاش کی شناخت ناصر یعقوب بزنجو سے ہوا تھا۔
خاندان کی طرف سے بھی خبر کی تصدیق کی گئی ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ ناصر یعقوب بزنجو ، امام یعقوب بزنجو کے چھوٹے بھائی تھے ۔
ذرائع کے مطابق ناصر یعقوب بزنجو کا کئی مہینوں سے خاندان سے رابطہ منقطع تھا ۔
اب تک موت کی وجوعات معلوم نہیں ہوسکے ۔