پنجگور وگوادر سے3 نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیاگیا ہے ۔
پنجگور کے علاقے گرمکان میں گاڑی سوار مسلح افراد نے 2 نوجوانوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں دوگاڑیوں پر مشتمل مسلح افراد نے اسنوکر کی دکان میں گھس کر صبیر ولد شریف، طالم ولد طالب کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب گوادر میںپاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت میران بلوچ ولد حسین کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نوجوان کو گذشتہ شام فورسزنے موٹر سائیکل سے اتار کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔