تربت سے 2 کمسن طالب علم پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے 2 کمسن طالب علموں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

جبری لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کی شناخت نیک بخت حسین ولد غلام حسین اور صابر مجیدولد عبدالمجید کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

دونوں نوجوانوں کو تربت کے علاقے کولوائی بازار آبسر سے 15 دسمبر کو حراست میں لیئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

نیک بخت حسین جو گھر سے بازار میں واقع ایک کمپیوٹر سینٹر جارہا تھا کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اسی طرح 14 سالہ صابر مجیدولد عبدالمجید جس کا تعلق سامی سے بتایا جاتا ہے اور وہ بھی کولوائی بازار کا رہائشی ہے۔

دونوں طالبعلموں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

لاپتہ طالبعلموں کے اہلِخانہ نے ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share This Article