برطانیہ: 7 شیر خوار بچوں کو قتل کرنیوالی نرس کو عمر قید کی سزا

0
115

برطانیہ میں ایک جج نے سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے اور 6 دیگر کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم پانے کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

تینتیس سالہ لیٹبی نے 2015 سے 13 ماہ کے عرصے کے دوران شمالی انگلینڈ کے کاؤنٹیس آف چیسٹر ہسپتال کے نوزائیدہ یونٹ میں پانچ لڑکوں اور دو لڑکیوں کو انسولین کا انجیکشن لگا کر یا ان کے منہ میں زبردستی دودھ ڈال کر قتل دیا تھا۔

قتل کیے جانے والوں بچوں میں جڑواں بچے بھی شامل تھے۔ لیٹبی نے ایک کیس میں دو بھائیوں کو مار ڈالا۔ دوسرے کیس میں اکٹھے تین پیدا ہونے والوں میں سے دو کو مارا۔ دو دیگر معاملات میں اس نے جڑواں بچوں میں سے ایک کو مار ڈالا لیکن دوسرے جڑواں کو مارنے کی کوشش میں ناکام رہی تھی۔

جج جیمز گوس نے کہا کہ یہ بچوں کے قتل کا ایک سفاکانہ، منصوبہ بند اور بدنیتی پر مبنی سلسلہ تھا۔ اس معاملہ میں سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ کمزوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جج نے کہا آپ کے حرکتوں میں انتہائی نفرت شامل ہے جو افسوس کی سرحد سے جڑی ہوئی ہے، آپ کو کوئی پچھتاوا بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here