بلوچستان مردم شماری کے نتائج عدالت میں چیلنج

0
94
فوٹو : اے ایف پی

ڈیجیٹل مردم شما ری2023 ء میں بلو چستان کی کل آبادی میں7ملین تک کٹ لگانے کو بلو چستان ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

اس سلسلے میں بلو چستان ہائی کورٹ میں حسن کامران ایڈووکیٹ ولد کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جا نب سے گزشتہ روز ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

جس میں وفاق پا کستان ،مشترکہ مفادات کو نسل، ادارہ شماریات پا کستان، نیشنل ڈیٹا اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نا درا ) ،نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی )اور پا کستان سپیس اینڈ ایٹماسپیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو)کو فریق بنا یا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا ہے کہ سال 2017ء میں ملک میں چھٹی مر دم شما ری کا انعقاد کیا گیاجس میں ادارہ شما ریات پا کستان کے مطابق پورے ملک کی کل آبادی 21کروڑ 32لاکھ 22ہزار 917 جبکہ بلو چستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23لا کھ 35ہزار ایک سو 29ریکارڈ کی گئی البتہ مذکو رہ مردم شما ری بلو چستان میں بہت زیا دہ متنا زعہ رہی،کیو نکہ بلوچستان میں مردم شما ری کا با قاعدہ انعقاد سیکورٹی تحفظات و دیگر کی وجوہات کی بنا ء پر نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے بلو چستان کو اس کا جا ئز حق و دیگر ملنے میں مشکلا ت رہی۔

اس کے بعد یکم ما رچ 2023ء سے ملک کی دیگر اکا ئیوں کی طرح بلو چستان میں بھی ڈیجیٹل مردم شما ری کے پہلے دور کا آ غاز کر دیا گیا جو 31ما رچ تک تھا البتہ بعد میں اس کی مدت،مردم شما ری کے اداوار و دیگر میں مزید ردو بدل اور اضافہ کیا گیا ڈیجیٹل مر دم شما ری کے لئے ملک بھر میں ایک لا کھ 85ہزار پا نچ سو 9 بلا کس بنا ئے گئے۔

جن میں سے ہر بلا ک 225سے 250گھرا نوں پر مشتمل تھا اس مر دم شما ری کے لئے ایک لا کھ 26ہزار شما ر کنندگان میں سے ہر ایک کو دو بلا کس تک کی ذمہ داری سونپی گئی بلو چستان میں ایک با ر پھر سیکورٹی و دیگر مسائل کے باوجودمر دم شما ری کا آغاز ہوا اور ادارہ شما ریات کو بھیجے گئے۔

اعداد و شما ر کے ذریعے سال 2017ء کی مر دم شماری اور سال رواں کی مردم شما ری کے اعداد و شما ر میں بہت زیا دہ فرق دیکھنے کو ملا 20اپریل 2023ء کو ادارہ شما ریات کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر بلو چستان کی آبادی ایک کروڑ 92لا کھ 55ہزار 648بتا ئی گئی بلکہ 30اپریل2023ء کو ہی مذکو رہ ٹویٹر اکائونٹ پر بلو چستان کی آ بادی 2کروڑ 94ہزار 659،12مئی 2023ء کوآفیشل فیس بک آئی ڈی پر بلو چستان کی آبادی 2کروڑ 63لا کھ 4ہزار 606بتا ئی گئی۔

اس کے ساتھ سینسز کمشنر بلو چستان نو راحمد پر کا نی نے 13مئی کو بلو چستان کی کل آبادی 20.6ملین بتا ئی جبکہ 29مئی 2023ء کو بلو چستان کی آبادی 21.7ملین ظاہر کی گئی جو سال 2017کی آبادی سے 76فیصد زیا دہ تھی سال روان کی مر دم شما ری اور سال 2017ء کی مردم شما ری کے اعداد و شما ر میں فرق چھٹی مردم شما ری کی متنا زعہ ہو نے کی نشاندہی کر تی ہے مردم شما ری کا عمل ملک بھر میں 30مئی 2023ء تک جا ری رہا ۔

درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا ہے کہ 5اگست 2023ء کو مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس وزیر اعظم پا کستان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ جبکہ پنجا ب اور خیبر پشتونخوا کے نگرا ن وزرائے اعلیٰ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مردم شماری پیش کی گئی اور اس کی متفقہ طو ر پر منظوری دی گئی۔

جس کے بعدادارہ شما ریات نے مردم شما ری کے نتا ئج اپنے ویب سائٹ پر 7اگست 2023کو دئیے بلکہ اسی روز ہی ادارہ شما ریات نے اس کے گزٹ نوٹیفکیشن کا اجراء بھی کیا۔

جس میں بلوچستان کے ٹویٹر و دیگر پر دئیے جا نے والے آبا دی کے اعدادد و شما ر پر 7ملین تک کٹ لگا یا گیا ایسا صرف بلو چستان کے ساتھ ہوا حالا نکہ ساتویں مردم شما ری جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کی گئی تھی۔

بے ضابطگیوں کے تدارک کے لئے سال 2022میں ادارہ شما ریا ت کی جا نب سے 20جو لا ئی سے 3اگسٹ تک ایک پائلٹسینسز بھی کیا گیا تھا۔

فائل نتیجہ میں بلوچستان کی کل آبادی صرف ایک کروڑ 48لا کھ 94ہزار 407ظاہر کی گئی اس لئے عدالت سے استدعا ہےکہ مشترکہ مفادات کو نسل کے 5اگست 2023ء کے مر دم شما ری سے متعلق کیس نمبرCCI.1/1/2023کو غیر قانونی اور ادارہ شما ریات کے 7اگست 2023کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی،غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے اور متعلقین کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ بلوچستان کی مردم شما ری سے متعلق درست اعداد و شما ر جسے مردم شماری کے دوران ٹویٹر و دیگر ذرائع سے منظر عام پر لایا گیا تھا کو پیش کرے اور اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیشن کمیشن تشکیل دے کر مردم شما ری کی شفافیت و دیگر کے احکامات صادر فرما ئے جا ئیں تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔مذکو رہ آئینی درخواست کی سما عت جلد متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here