سری لنکا میں میکڈونلڈز کے تمام اسٹورز بند کردیے گیے

0
63

دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں کاروبار کرنے والی امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنے تمام 12اسٹورز بند کر دیے ہیں۔

میکڈونلڈز کے وکیل کے مطابق معیار برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کمپنی نے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیاہے۔

میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکڈونلڈز کے وکیل نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں موجود تمام 12 اسٹور بند کر دیے ہیں۔

میکڈونلڈز کے وکیل سنتھ وجے وردانے کا کہنا ہے کہ معیار برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کمپنی نے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا، جس کے بعد اب سری لنکا میں کمپنی کی کوئی بھی برانچ آپریشنل نہیں ہے۔

وجے وردانے کے مطابق میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

واضح رہے کہ امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز سری لنکا میں مقامی پارٹنر ابانز کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہی تھی اور دونوں شراکت داروں کے درمیان ابانز کے مطابق 1998 میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here