روس کا طلبا کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روس نے ہائی سکول طلبہ کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کا اعلان کردیا۔

اعلان میں کہا گیا کہ ستمبر سے شروع ہونے والے نئی تعلیمی سال سے پروگرام پر عمل شروع کردیا جائے گا۔

یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً 18 ماہ بعد وزارت تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والے ایک پروگرام نے ظاہر کیا کہ روسی نوجوان ڈرونز کے فوجی استعمال کے ذرائع کے متعلق سیکھ سکیں گے۔ یا وہ کسی طرح ڈرون کے ذریعہ پوشیدہ مشنوں کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کے مشن کو انجام دینا سیکھ سکیں گے۔

ان سکول طلبہ کو ڈرونز کی ٹھوس آزمائشی کارروائیاں کرنے اور دشمن کے ڈرون سے بچنے کے طریقے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ مشقیں بنیادی فوجی تربیت کے فریم ورک کے اندر 15 سے 17 سال کی عمر کے طالب علموں کو دی جائیں گی۔

یاد رہے سوویت دور میں بھی سکول کے طلبہ کو فوجی طرز کی تربیت فراہم کی جاتی تھی اور پھر انہیں ترک کردیا گیا تھا تاہم اب تعلیمی سال 2023-2024 کے آغاز سے ان تربیتوں کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment