بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بمورخہ 10 اگست کو ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نذرآتش کرکے مشینری سمیت ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ ٹاور پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر علاقے میں جاسوسی کے مقصد سے لگائی گئی تھی۔