بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے گذشتہ روزجینوا میں بی این ایم کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں دنیا سے مخاطب ہو کر واضح طور پر کہوں:
"بلوچ قوم آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہی ہے۔”
انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی اجتماعی بقا کے لیے خون بہا رہے ہیں۔ اگر آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تو ہماری تکلیف کم ہو سکتی ہے؛ اگر آپ ایسا نہ کریں تو ہمارے پاس اپنے مقصد کے لیے مرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا۔”
یاد رہے کہعالمی سطح پر بلوچ نیشنل موومنٹ کی سفارت کاری مہم مسلسل جاری ہے، جس کے تحت تنظیم جنیوا میں احتجاجی مظاہروں، کانفرنسوں اور تصویری نمائشوں کے ذریعے بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کر رہی ہے۔
بی این ایم کی یہ منظم اور مربوط کوششیں بین الاقوامی فورمز پر بلوچ مسئلے کو مؤثر انداز میں پیش کرنے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک مسلسل جدوجہد کا حصہ ہیں۔