پنجگورمیں مسلح افراد نے موبائل فون ٹاور کے مشینریز نذآتش کردیئے

0
141

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات 10 بجے کے قریب موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ رات 10 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کردیا جس سے موبائل ٹاور مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا ہے ۔

واقع کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے موبائل ٹاورز نذر آتش یا دھماکہ خیزمواد تباہ کر چکے ہیں ۔

ان کے مطابق پاکستانی آرمی و خفیہ ادارے بلوچ مسلح تنظیموں کو ٹریپ کرنے کے لئے آئے روز اپنی مشینری کو تقویت دے رہا ہے۔

اب تک اس واقع کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here