کیچ میں 2 موبائل ٹاورزجاسوس کیمروں سمیت ناکارہ بنا دیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں 2 موبائل فون ٹاورزکو جاسوس کیمروں سمیت ایک حملے میں ناکارہ بنانے کی ذمہ دارہ قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 جولائی کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں گرلز اسکول کے قریب پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں اور یوفون موبائل ٹاور پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر سرمچاروں کے مسلسل کامیاب حملوں کے بعد ڈنُک میں شکست خوردہ فوج نے دو موبائل ٹاورزپر اور ایک الگ مخصوص ٹاور لگا کر بڑے سائز کے ہائی میگافیکسل کے 3 جاسوس کیمرے نصب کیے تھے جو گرد و نواح کے آبادی کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کررہے تھے جس سے بلوچ چادر اور چاردیواری کی تقدس پامال ہورہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ اسکول انتظامیہ اور علاقہ مکینوں کے احتجاج اور انکار کے باجود فوج کی جانب سے مذکورہ کیمرے نہ اتارنے پر سرمچاروں نے گزشتہ شب حملہ کرکے انہیں ناکارہ کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فورسز و ان کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کی عزم کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment