تربت: فوج کی جانب سے لگائی گئی جاسوس کیمرے اور ٹاور پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جاسوسی کیلئے لگائے گئے کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

سنگر نیوز کو ملنے والے ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوسی کی غرض سے لگائے گئے کیمرے اور یوفون موبائل کمپنی کے ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز پر مسلسل حملوں کے بعد گزشتہ مہینے میں فورسز نے انہی علاقوں میں جاسوسی کیلئے تین بڑے کیمرہ نصب کیے ہیں جس سے بلوچ چادر اور چار دیواری بھی محفوظ نہیں ہے۔ علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باجود فورسز نے کیمرے اتارنے سے انکار کیا ہے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کیا گیا ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment