بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خسرہ کی وبا سے ایک اور ہلاک ہوگیا۔
کوہلوکے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خسرہ وباءپھیلنے سے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران شاہیجہ آباد میں خسرہ کی وباءسے بچہہلاک جبکہ شاہیجہ آباد ،ماوند ،کاہان ،گرسنی سمیت مختلف علاقوں میں اب تک ایک درجن سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوں کے برعکس کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کے بحران سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق واحد ڈی ایچ کیو میں سرنج،کینولہ،ڈرپ ،سیرپ،اینٹی سنیک انجکشن سمیت دیگر بنیادی ادویات کا شدید بحران ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔