کوہلو: خسرہ سے مزید 2 بچے ہلاک، متعدد کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خسرہ کی مرض میں مبتلا مزید 2 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

کوہلو کے علاقے شاہجہ آباد کے رہائشی نوار احمد کے دو بیٹے گزشتہ روز خسرہ وبا سے انتقال کرگئے۔

علاقے میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے بچوں کو ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جا رہا تھا تاہم بچے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کوہلو میں صحت کی سہولیات کا اشد فقدان ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سرنج اور پیناڈول گولی تک نایاب ہے۔ پی پی ایچ آئی کی نااہلی کے باعث سینکڑوں بی ایچ یوز غیر فعال ہیں جن کے ادویات سرکاری ہسپتال کو فراہم کرنے کے بجائے نجی اسٹوروں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع کوہلو میں ایک نیب زدہ ڈی ایچ او تعینات کرکے ضلع کوہلو میں صحتِ کے نظام کو تباہ و برباد کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment